جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

سیکورٹی کے

لاہور : شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کو اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا : مریم نواز

اس موقع پر احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ عدالت کی جانب آنے والی سٹرکوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی، وکلاء کو بھی شناخت کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

احتساب عدالت میں رینجرز کی گاڑیاں بھی پہنچ گئی ہیں، رینجرز عدالت کے احاطے میں سیکورٹی امور سرانجام دے گی۔

متعلقہ خبریں