جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کی روانگی، حکومت فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی : فواد چوہدری

حکومت فیصلے کیخلاف

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کو تاریکی میں فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی : فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

متعلقہ خبریں