جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیاسی انتقام کی بناپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا: مریم اورنگزیب

شہباز

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران خان کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا، بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا، عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے۔ سیاسی انتقام کی بناپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا، حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے: شہباز شریف

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران خان کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا، بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔ شہباز شریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے، عمران خان عوام کو روزگار دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ناکام سیاست اپویشن کو بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں، ایل این جی اور دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

متعلقہ خبریں