پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔
شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا۔
نکاح کی ویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میں قریبی رشتےد اروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہین اور انشا کا نکاح کراچی کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔
شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدیپنڈال پہنچ گئے۔