جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت: شہریت بل، شاہین باغ میں دھرنا جاری، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فریق بننے کا فیصلہ

شاہین باغ

نیو دہلی : بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شاہین باغ کے لوگ باضابطہ طور پر سپریم کورٹ میں اپنا وکیل کھڑا کریں گے۔

شاہین باغ کے مظاہرین کی جانب سے کالندی کنج روڈ بند کیے جانے کے خلاف آئندہ سماعت سترہ فروری کو ہوگی۔

مظاہرین نے اپنا معاملہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے اور قانونی طور پر فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہین باغ کے لوگ باضابطہ طور پر سپریم کورٹ میں اپنا وکیل کھڑا کریں گے۔ وکیل کے طور پر ایڈووکیٹ انس تنویرعدالت میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت، متنازع شہریت بل : احتجاج کا دائر وسیع ہو کر کرناٹک تک پھیل گیا

کولکاتہ کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف خواتین کے دھرنے میں پینٹنگ بنا کر مشہور مصور وسیم کپور نے نو این آر سی اور سی اے اے کا نعرہ بلند کیا۔

وسیم کپور سمیت دیگر مصوروں نے پینٹنگ کے ذریعے احتجاج درج کرایا۔ وسیم کپور کا کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ صدر اور وزیرداخلہ کو بھیجیں گے۔

متعلقہ خبریں