جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی بننے کے لئے خواہش مند

لندن: شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ کے لئے اپنی کواہش کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کردار ٹیم میں شاہد آفریدی ادا کرتے تھے وہ  چاہتے ہیں کہ اس کردار کو ادا کر کے شاہد آفریدی کی کمی کو پورا کریں۔

شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جگہ پکی کرنے کے لئے بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔قومی ٹیم کو ایک ہارڈ ہٹر کی اشد ضرورت ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ماضی میں جو کردار ٹیم میں شاہد آفریدی ادا کرتے تھے وہ ان کی کمی کو پورا کریں۔

دھواں دھار بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی اسپنر بننے جارہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ فاسٹ بالر ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ لائن و لینتھ کے ساتھ رفتار میں بھی اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں