جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شاہینوں نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ کی حکمت عملی مرتب کرلی

شاہینوں

لاہور: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاہینوں نے پہلے میچ کی حکمت عملی مرتب کرلی۔

پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاہینوں نے پہلے میچ کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں دو ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔ اوپنر احسان علی اور فاسٹ باولر حارث رؤف کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں بابر اعظم، احسان علی ،محمد حفیظ، شعیب ملک ، افتخار احمد، محمد رضوان ، شاداب خان ٹیم میں شامل ہوں گے، عماد وسیم ، شاہین آفریدی،حارث روف ، محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہینوں نے پہلے ٹی ٹونٹی کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں