جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شاہی حیثیت ختم کیے جانے پر شہزادہ ہیری کا دکھ کا اظہار

شاہی حیثیت

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے شاہی حیثیت ختم کیے جانے پر شہزادہ ہیری مغموم ہوگئے، کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی درجہ ختم کرنے کے اعلان پر شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ انہیں دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی۔ امید تھی سرکاری رقم لیے بغیر ملکہ کی خدمت اور برطانوی فوج سے اپنا تعلق جاری رکھوں، بدقسمتی سے اب یہ ممکن نہیں رہا۔

شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری کا حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بے حد احترام ہے ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ شاہی خطابات اور فرائض سے دستبردار ہوگئے

خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے۔ شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل اب سرکاری رقوم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں