جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہد خاقان عباسی جیل سے اسپتال منتقل

جیل سے اسپتال

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی طبیعت ناساز ہونے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے ایچ ایٹ اسلام آباد میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا ہرنیاں کا آپریشن کیا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیس بنایا جائے : شاہد خاقان عباسی

میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیوں کے آپریشن کی سفارش کی۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے خرچ پر علاج کروانے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

سابق وزیر اعظم کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں