جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا کامیاب آپریشن

ہرنیا

اسلام آباد : نجی اسپتال میں شاہد خاقان عباسی کی ہرنیا کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن کامیاب رہا۔ شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل ہوش میں آنے کے لیے 5 گھنٹے درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی جیل سے اسپتال منتقل

شاہد خاقان کو سرجری کے لیے 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن 4 نومبر کو ہونا تھا، بلڈ پریشر بڑھنے پر سرجری مؤخر کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو مزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔

پمز کے ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کی سرجری تجویز کی تھی۔

متعلقہ خبریں