جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہد خاقان عباسی کا ایک بار پھر عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ

براہ راست

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش کے عوام کو یہ کیس براہ راست دکھائے جائیں۔ نیب اور حکومت کیمرہ لگائے تاکہ پتہ چلے کیا کیس بنایا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب فرماتے چہرے نہیں کیس دیکھتا ہوں۔ انہیں صرف اسپورٹس کمپلیکس نظر آتا ہے، کرتارپور نظر نہیں آتا۔ خدا کیلئے ایسے جھوٹے کیس بنانا چھوڑدیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلیکٹڈ حکومت اور ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا ہے : شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ کل وزراء نے پریس کانفرنس کی، کسی بھی بات کا جواب نہ دے سکے، بجلی، گیس مہنگی کیوں ہورہی ہے، نہیں بتایا جا سکا۔ حکومت نے کوئی ایک بجلی کا کھمبہ لگایا ہے تو تصویر ہی دکھا دیں۔ وزرا کی نااہلی سب سے سامنے عیاں ہیں۔ ایل این جی کے ایک پاور پلانٹ سے کتنی بچت کی، وزیر صاحب حقائق بتائیں۔

متعلقہ خبریں