جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا: سعید غنی

سعید

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ محمد زبیر سے 10 دن پہلے کہا تھا ن لیگ کو ہراچکے ہیں، شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت ضمنی الیکشن کو لے کر الزامات لگارہی ہے، انتخابات میں ن لیگ کو ہراچکے ہیں، محمد زبیر سے 10 دن پہلے کہا تھا ن لیگ کو ہراچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 : ریٹرننگ افسر اور ڈی آر او فریق بن گئے، الیکشن متنازعہ بن چکا ہے : شاہد خاقان

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کالعدم ٹی ایل پی سے تھا، شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا، شاہد خاقان نے کہا کہ سلیکٹر نے ہمیں جتوایا ہے۔ آپ وزیر آباد میں کیسے جیت گئے ، نوشہرہ میں کیسے جیت گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پول آئے تھے، لیکن ہم الیکشن جیتے تھے، انتخابات پر اعتراضات شواہد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں