جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب دفتر آتے ہیں : مریم اورنگزیب

شہزاد اکبر گاڑیاں

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب دفتر آتے ہیں، شہباز شریف کے واش روم تک میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر صحافیوں کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب دفتر آتے ہیں۔ اگر آپ میں کسی قسم کی اخلاقی جرت ہے تو میڈیا کی نظروں کے سامنے آیا کریں، نیب کمروں میں لگے کیمروں کی ویڈیو وزیر اعظم کے دفتر میں دکھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کمرے میں کمیرے لگا کر دور بینوں سے دیکھا جاتا ہے، شہزاد اکبر نے دیکھا کہ شہباز شریف کتاب پڑھ رہے ہیں تو انہوں نے نیب کو حکم دیا کہ انہیں کھانا زمین پر دیں، نماز کے لیئے کرسی نہ دیں، شہباز شریف کے واش روم تک میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روزہ توسیع

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورنا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ گوجرانولہ کا جلسہ تاریخی ہو گا، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کارکن گوجرانولہ پہنچ چکے ہیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں نہ کریں، آپ اجازت دیں یا نہ دیں، پورا گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریاں کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، کرائے کے ترجمان صبح و شام روتے رہتے ہیں۔ موجودہ سلیکیڈ ٹولا اب گھر جائے گا۔ ہم نے ڈھائی سال حساب دیا،

اب ان کی باری ہے۔ یہ جلسہ ہر اس شخص کے خلاف ہوگا جو آئین پاکستان کی نفی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوویڈ 18 آر ٹی ایس بٹھا کر ملک پر مسلط کیا گیا، اسے شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔ شہباز شریف کے خوف کی وجہ سے کوویڈ 18 گھر جا چکا ہے، اب صرف گھٹیا حرکتیں ہو رہی ہیں، 16 اکتوبر کو عوام اس کوویڈ 18 سے جان چھڑوا لیں گے۔ پی ڈی ایم کی تمام قیادت وہاں پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں