جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہزاد اکبر استعفیٰ دیں، مقدمے کے خلاف پوری جنگ لڑوں گا : نذیر چوہان

مقدمے کے خلاف

لاہور : نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کے خلاف پوری جنگ لڑوں گا۔

ایم پی اے نذیر چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا پرچہ درج کرایا۔ شہزاد اکبر فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری اور مراد سعید کی جانب سے شہزاد اکبر کی حمایت، سخت کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اطراف بیٹھےغیر منتخب لوگ پارٹی سے مخلص نہیں۔ شہزاد اکبر نے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈالا کے ایف آئی آر کاٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کل ایف آئی اے کے دفتر تشریف لائے تھے۔ مقدمے کے خلاف پوری جنگ لڑوں گا۔

متعلقہ خبریں