جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا

شاہ رخ

کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں بری ہونے والے شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا اور شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کا حکم نامہ ملیر جیل حکام کو موصول، ملیر جیل انتظامیہ نے رلیز آرڈر کی تصدیق کے لیے حکام کو بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فریقین میں صلح ہوچکی، شاہ رخ جتوئی کیس کا تعین اب میڈیا کرتا ہے : وکیل کا الزام

سپریم کورٹ نے فریقین کے درمیان صلح ہونے پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تاہم اب شاہ رخ جتوئی کو ملیرجیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں