جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر

شکیب الحسن

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر تاحال ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ سرجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی جانب سے بھی شکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی دستیابی فٹنس سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں