جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شام میں امن کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو حالات مزید بتر ہوں گے: انتونیو گوتریس

حالات

شام: انتونیو گوتریس نے شام کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا، کہا کہ اس سے پہلے کہ حالات مکمل طور پر قابو سے باہر ہو جائیں فریقین کی جانب سے فائر بندی کا اعلان انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔

شام کی صورت حال پر جاری اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ شام میں جاری جھڑپیں دنیا میں سب سے زیادہ باعث تشویش ہیں، قیام امن کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ حالات مزید بتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین:انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپوں میں سب سے زیادہ نقصان بے گناہ شہریوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے، تین ماہ کے دوران شام میں دس لاکھ افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں