جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : بھارت کی بلاول بھٹو اور چیف جسٹس کو شرکت کی دعوت

تعاون تنظیم

اسلام آباد : بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ہے۔ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تںطیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے : امریکہ

مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسز کا اجلاس ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دیئے گئے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔ شرکت کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں