وسیم اکرم نے مونچھوں کے بعد اپنی ایک اور تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ایک نئی تصویر جاری کی ہے، جس میں ان کے آدھے سر کے بال کٹےہوئے ہیں اور وہ کلین شیو میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بیٹی کے خون میں کرکٹ کا جنون ہے: شنیرا اکرم
تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں قرنطینہ کا 12واں روز ہے اور بالآخر مجھے ریزر مل گیا ہے۔
Me after 12 days in quarantine 😂😂😂 and I finally found my razor 🪒 happy now ? #QuarantineLife pic.twitter.com/uISKfE26Wi
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
انہوں نے نام لیے بغیر اپنی اہلیہ سے کہا : خوش ہو؟
خیال رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا۔
No excuses. If I can you can . #QuarantineLife pic.twitter.com/xa74gGHfEz
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 28, 2021
تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مونچھوں کے ساتھ گھر پر مت آنا۔
یہ بھی پڑھیں شنیرا اکرم نے منال خان کو ٹریفک قوانین کی یاد دہانی کرادی
سابق کپتان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی سے ملاقات سے قبل قرنطینہ میں ہیں۔