جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شرارتی بچی کی حرکت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

شرارتی

میڈرڈ: اسپین میں عمارت کی چوتھی منزل پر بنے تنگ پلیٹ فارم پر چلتی بچی کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے جزیرے ٹینی رائف میں شرارتی بچی عمارت کی چوتھی منزل کے سرے پر چلتی دکھائی دی، بچی کی اس حرکت نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کھڑکی سے باہر نکل کر چوتھی منزل پر بنے انتہائی تنگ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی اور واپس دوبارہ کھڑکی سے اندر چلی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہی۔


رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین فن لینڈ سے چھٹیاں گزارنے کے لیے اسپین پہنچے تھے، بچی اور والدین کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی چیزیں چرا کر تاوان مانگنے والا بیٹا گرفتار

پولیس کو مذکورہ واقعے کی اطلاع پیر کو ملی تھی ،بچی کے والدین کی تلاش جاری ہے تاہم یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ آیا وہ ابھی تک اسپین میں ہیں یا ملک چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں