جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے: وقار یونس

ضرورت

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار نہیں ہیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل کو اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انہیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم ہے اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے۔

متعلقہ خبریں