جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شرجیل میمن کی کوئی سیاسی وقعت نہیں، اور انگلی پرویز الہٰی پر اٹھاتا ہے : فیاض چوہان

سیاسی وقعت

لاہور : ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شرجیل میمن پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ اپنی کوئی سیاسی وقعت نہیں، تمہاری سوچ بھی تمہارے کرپٹ لیڈر زرادی جیسی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس دن پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہا وہ ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے، فوراً سمری بنا کر بھیج دیں گے۔ وہ ایک یار باش اور لجپال آدمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جلد عمران نیازی کی طرف سے عام معافی کی درخواست آنے والی ہے: شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ بے تکا اور بے ڈھنگا سیاستدان شرجیل میمن کہتا ہے کہ پرویز الہٰی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔

شرجیل میمن سن لے، تم ایک کرپٹ، چور اور ڈاکو زرداری کی گود میں پلے بڑھے ہو۔ تمہاری سوچ بھی تمہارے کرپٹ لیڈر زرادی جیسی ہے۔ ان کی اپنی کوئی سیاسی وقعت نہیں، وہ پرویز الہٰی پر انگلی اٹھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں