جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

رکن سندھ اسمبلی

کراچی: رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی

جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔

پولیس نے لیاری گینگ وار کے دو دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کی کہ پاپا آپ  ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے

شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی   نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں