جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد : شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردی ہے۔ حماد اظہر سے وزیر خزانہ کا چارج لے کر وزیر توانائی کا چارج دے دیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز سے وزارت اطلاعات کی ذمہ داری پہلے ہی لے کر فواد چوہدری کو دے دی گئی تھی، انہیں اب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، دو نئے جبکہ دو سابق وزراء حلف اٹھائیں گے

عمر ایوب سے توانائی کی ذمہ داری واپس لے کر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حوالے کردی گئی ہے۔ سب سے اہم وزارت خزانہ شوکت ترین کو سونپی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں