جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کامران مائیکل کی گرفتاری کے خلاف سماعت، درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں کامران مائیکل کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت، کامران مائیکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، درخواست گزار کے وکیل

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، نیب نے کامران مائیکل کے خلاف تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ  کامران مائیکل نے عدالت سے اصل حقائق چھپائے، نیب کے پاس کرپشن کے ٹھوس شواہد موجودہیں، انہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

نیب نے مزید بتایا کہ ملزمان نے تین پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، کامران مائیکل کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے انکوائری اور ریفرنس میں کامران مائیکل کا نام نہیں تھا، کامران مائیکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عدالت نے کامران مائیکل کے وکیل سے 2 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں