جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شادی کے چند سال بعد ہی طلاق لینا چاہتی تھی، بچیوں کی وجہ سے 36 سال بعدطلاق لی ، بشریٰ انصاری

bushra ansari

اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے دوسری شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

 

 

معروف اداکارہ نے یہ باتیں میرا سیٹھی کو دئیےگئے انٹرویومیں کہی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی اور ان کی شادی کو 3ماہ گزر چکے تھے۔

بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اگرچہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد انہیں طلاق کا خیال آیا تھا مگر وہ بیٹیوں کے کم عمر ہونے کی وجہ سے خاموش ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق جب پہلی بار انہیں طلاق لینے کا خیال آیا، اس وقت ان کی بچیاں اسکول جاتی تھیں اور انہوں نے یہ سوچ کر طلاق لینے کا فیصلہ ٹال دیا کہ لوگ ان کی بچیوں کو کیا کہیں گے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق مشکلات میں پھنسی شادی شدہ زندگی سے نکالنے کا ایک راستہ ضرور ہے مگر لازمی نہیں کہ ہر ایک اسی راستے کا انتخاب کرے۔

 

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے 36 سال بعد انہوں نے خود طلاق لی اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

 

 

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب ان کی بیٹیوں کی شادیاں ہوگئیں اور ان کے بچے بھی ہوگئے، تب انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ان کی شادی کراتے وقت نکاح میں ایسا معاہدہ کر رکھا تھا کہ جب بشریٰ چاہیں گی، طلاق لیں گی، اسی معاہدے کے باعث ہی ان کا طلاق لینا آسان ہوا۔

بشریٰ انصاری نے انٹرویو کے دوران اگرچہ کم عمری میں اپنی شادی اور طلاق پر کھل کر بات کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب طلاق لی تھی اور کیا واقعی انہوں نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں؟

یہ بات واضح رہے کہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ضعیف العمری میں دوسری شادی کرلی۔

یاد رہےنومبر 2019 میں خبر تھیں کہ بشریٰ انصاری نے ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی، تاہم ایسی خبروں کے بعد تاحال اداکارہ نے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی لیکن اقبال حسین نے نومبر 2019 میں یہ بات واضح کردی تھی کی ان کی اور بشریٰ انصاری کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

متعلقہ خبریں