جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہباز شریف کا چینی اور گندم اسکینڈل کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ

چینی

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی اور گندم اسکینڈل کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کردیا، شہبازشریف کہتے ہیں کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چینی اور گندم کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشافات ہوئے ہیں ملزمان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے، دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو خود ای سی سی کے چیئرمین ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلیٰ بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لندن سے آئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس تہیہ کے ساتھ وطن واپس آیا تھا کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں