جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: فیاض الحسن

شہباز

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب تحقیقات میں انکشافات کی بنیاد پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاۓ، انہوں نے حقیقی معنوں میں کرپشن اور ٹی ٹی کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس نیب تحقیقات اور شہزاد اکبر صاحب کے سوالات کا کوئی جواب نہیں ن لیگی تیس مار خاں اپنے آقاؤں پر کرپشن الزامات کے جواب میں لا جواب ہیں۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ امید نہیں شہباز شریف مسرور انور، خان اینڈ نثار ٹریڈنگ سے ہونے والے ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی کرپشن کی یہ دنیا ذاتی ملازمین، جعلی کمپنیوں، کیش بوائز اور سرکاری وسائل کے غیر قانونی استعمال پر مشتمل تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ملنے والی کک بیکس کا مکمل ٹریل موجود ہے وزیرِ اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے، کسی کو این آر او نہیں دیا جاۓ گا۔

متعلقہ خبریں