جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے لئے نیا بینچ تشکیل نہ پاسکا

ضمانت

لاہور : شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے لئے تاحال نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جاسکا۔

لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت پر سماعت نہیں ہوگی۔

سماعت نہ ہونے کے باعث شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت تک توسیع برقرار رہے گی۔

ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، ججز کمی اور نیب بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں تعطیلات اور ججز کمی کے باعث نیا بنچ تشکیل نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 2 سال میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا : شہباز شریف

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہباز شریف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے نیا بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رکھی ہے۔

شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے بھی کیس کے التواء کی متفرق درخواستیں دائر کی گئیں ہیں، جبکہ ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں