جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لندن میں شہباز شریف کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس

لندن

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا لندن میں شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس ہوا جہاں آرمی چیف کی مدت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت کی گئی۔

پارٹی صدر شہباز شریف سے مشاورت کے لیے لندن پہنچنے والے رہنماؤں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگ زیب شامل ہیں جبکہ مشاورت میں اسحٰق ڈار بھی شریک تھے۔

مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ایجویئر روڈ میں ماروش گارڈن میں ہوا جس کے بعد تمام رہنما پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ روانہ ہوگئے۔

‘ہم پارٹی قائد کی عیادت کریں گے اور آرمی چیف، نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کی تعیناتی اور قانون سازی کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف سے رہنمائی لیں گے’۔

جعلی بینک اکائونٹس کیس: نیب نے قائم علی شاہ کو 10 دسمبر کو طلب کرلیا

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر اپنے فیصلے میں حکومت اور پارلیمنٹ کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کو کہا تھا جس میں مدت، شرائط اور دیگر معاملات کو قانون سازی کے تحت طے کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) سردار رضاخان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی متفق نہیں ہوسکے اور عدالت نے وقت دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں اس وقت سندھ اور بلوچستان سے دو،دو اراکین بھی موجود نہیں ہیں تاہم قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم نے حلف اٹھا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں