جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہر کی ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں: کام کمال

ترقی

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں، گرین بلوچستان کے ساتھ گرین کوئٹہ پروگرام بھی لارہے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سریاب کے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلی نے سریاب روڈ توسیع منصوبے، زیر تعمیر لنک روڈ اور اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے شیخ زید اسپتال میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسپورٹس کمپلیکس اور بڑی سڑکوں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے 65 ایکڑ کی زمین ہمیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی میں کردار نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی : وزیر اعلیٰ جام کمال

ان کا کہنا تھا کہ سریاب، کچلاک اور نواں کلی میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس کی طرز پر بڑے اسپورٹس کمپلیکس بھی بنائیں گے جبکہ کوئٹہ شہر میں 6 چھوٹے اسپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ گرین بلوچستان کے ساتھ گرین کوئٹہ کا پروگرام لارہے ہیں جبکہ چار ڈیمز بنارہے ہیں ایک بن گیا دیگر پر کام جاری ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے واسا کو نیٹ ورک بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے جلد پانی کے بحران کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں