جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شہروز اور صدف جلد ایک ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر دکھائی دیں گے

شہروز

کراچی: نئی شادی شدہ شوبز جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول جلد ایک ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر جلوہ گرہوں گے۔

اداکار شہروز سبزواری اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ساتھ جلد ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ ٹیلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے اور شادی کے بعد بھی دونوں کا یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا۔

فی الحال اس ٹیلی فلم کی عکس بندی جاری ہے جس کی پہلی جھلک کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے رواں برس مئی میں دوسری شادی کی تھی اس سے قبل ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ سائرہ تھیں جن سے انہوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

متعلقہ خبریں