اسلام آباد : شیخ رشید نے آصف زرداری پر قتل کرانے کے الزام پر پولیس طلبی کے نوٹس پر عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرائے جانے کے الزامات پر پیپلزپارٹی رہنما کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست اور پولیس کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں : بلاول بھٹو زرداری
درخواست کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا۔ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مدعی، ایس ایچ او اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔