جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیخ رشید احمد نے نواز شریف سے مزید 3 سوالات پوچھ لیے

نواز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مزید 3 سوالات پوچھ لیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کیا نوازشریف نے آصف زرداری کیخلاف میموگیٹ کیس میں پٹیشن دائر نہیں کی؟

شیخ رشید نے یہ بھی پوچھا کہ کیا نوازشریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے ہوئی ملاقات کا احوال دفترخارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو بتایا؟

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوالوں کے جواب مانگ لیئے

تیسرا سوال وفاقی وزیر نے یہ پوچھا کہ مریم نواز نے 10ماہ ٹوئٹراکاؤنٹ بند کیوں رکھا؟

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے مگر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نہ نکلے۔

متعلقہ خبریں