جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شیخ رشید کو عوام کی فکر نہیں، مریم نواز کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے: رانا ثناء اللہ

شیخ

لاہور: رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کو عوام کی فکر نہیں، اسے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے، مریم نواز شریف نے 101 پیشیاں بھگتیں، اب حساب دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہلکان نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا مریم نواز کی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں لٹیروں سے عوام کی حفاظت کے لئے کروائی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کو عوام کی فکر نہیں، اسے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان روئے چیخیے پٹے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مریم نواز کو گرفتار کرنے اور زبان بندی کا مکروہ پلان اور سازش ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تا کہ وہ فسطائی حکومت کے خلاف عوام کی ترجمانی کر سکیں مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تاکہ وہ آٹا چینی بجلی گیس پٹرول دوائی چوروں کو بے نقاب کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اپنا شو آف پاور حکومت کو نہیں پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہتی ہے : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نے 101 پیشیاں بھگتیں، اب حساب دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت ہے، مریم نواز شریف کی گرفتاری کی مکروہ سازش اور منصوبہ ناکام ہونے پر راولپنڈی کا شیطان اور کرائے کے ترجمان ہلکان نہ ہوں‎۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے شیطان اور کرائے کے ترجمانوں کی تکلیف مکروہ چہروں کے بوکھلاہٹ سے عیاں ہے، روئیں چیخیں، پٹیں، مریم نواز شریف ووٹ چوروں اور عوام دشمن سلیکٹرز کے نوکروں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں