اسلام آباد: اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید مزاحمت کے بعد زمان پارک کے علاقے کو کلیئر کرلیا ہے: آئی جی پنجاب
اکبر ناصر خان کا کہنا تھا پولیس کی طرف بھی شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔
ان کا کہنا ہے بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف رکھنا ہے، پولیس کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، پولیس تحمل، برداشت کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔