جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

بلاول بھٹو کا ‘‘سلیکٹڈ’’ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا : شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر سلیکٹڈ نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ بلاول بھٹو کی زبان سے ادا ہونے والا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا۔ عمران خان نے سلیکٹڈ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں پابندی لگوادی۔

شیری رحمان نے کہا کہ سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگوانا دراصل عمران خان کے دل کا چور ہے۔ اپنے حریفوں کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کو لفظ سلیکٹڈ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سلیکٹڈ کے ایک لفظ میں عمران خان کی پوری سیاست کو سمودیا

سینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں نے انہیں پہلے میانوالی کا کونسلر بنوادیا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، جس شخص کی کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہ ہو اور وہ وزیراعظم سلیکٹ ہوجائے تو ملک تو تباہ حال ہوگا۔

متعلقہ خبریں