جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیلنج قبول ہے : رانا ثناء اللہ | اسٹیڈیم بھرا ہوا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے؟ پرویز رشید

چیلنج قبول

لاہور : رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کا چیلنج قبول کر لیا ہے، جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں گے۔

لاہور جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور میں 24 گھنٹوں سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس وقت بھی مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ن لیگ نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔ یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے براہ راست احکامات پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ وہ تو کہتے تھے کہ احتجاج کے لیے کنٹینر میں خود دوں گا۔ ہم ملک کے آئین کے تحت پر امن جدوجہد کر رہے ہیں۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھادے : شبلی فراز کا چیلنج

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جب جی ٹی روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا تب جلسے کی اجازت ملی، گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھر میں کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ یہ فقید المثال جلسہ ہو گا جس میں تمام جماعتوں کی قیادت آ رہی ہے۔ مریم نواز شام 6 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کا چیلنج قبول کر لیا ہے، جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں گے، گوجرانوالہ میں جلسہ بھرپور اور کامیاب ہوگا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اسٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے۔

متعلقہ خبریں