جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیخوپورہ: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

زیادتی

شیخوپورہ: ایک اورانسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں پانچ ملزمان نے شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

شیخوپورہ میں پانچ ملزمان کی شوہر کے سامنے اسکی بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انسانیت سوز واقعہ پولیس چوکی کالا شاہ کا کو کے قریب خدا کی بستی میں پیش آیا۔

تھانہ فیروزوالہ پولیس نے پہلے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی بعد میں بالا افسران کے نوٹس پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، مقدمے کا مدعی وارث علی پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وارث علی اور اسکی بیوی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سولہ ستمبر کو نوکری کیلئے لاہور پہنچے۔ مینار پاکستان پارک میں دونوں میاں بیوی کو ایک شخص ملا جو جھانسہ دیکر انہیں کالاشاہ کاکو لے آیا اور گاؤں سے باہر ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلئے اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں