جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کیخلاف شلپا شیٹی عدالت پہنچ گئی

شلپا شیٹی

ممبئی: شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے پوسٹ کی جانے والی خبروں پر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے خلاف شلپا شیٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ان کے خلاف غلط، جھوٹی، بدنیتی اور ہتک آمیز معلومات پر مبنی پوسٹ اور خبروں کو شائع ہونے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کی والدہ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھی ان کے خلاف سنسنی خیز مواد کی اشاعت کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھاپے کے دوران شلپا اپنے شوہر سے لڑ رہی تھیں: ممبئی پولیس

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماہ گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں