جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹھی اپنے شوہر کے سیاہ کارناموں سے بے خبر نکلی

شلپا شیٹھی اپنے شوہر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے سیاہ کارناموں سے بے خبر نکلی۔

پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کارنامے انجام دے رہے ہیں۔

14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی سرگرمیوں سے واقف نہیں ہیں، انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا، اور نہ ان سے آنے والے پیسوں کے بارے میں جانتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں شلپا شیٹی کا شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان جاری

شلپا شیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ متنازعہ ایپس "ہاٹ شاٹس” یا "بولی فیم” کے بارے میں بھی نہیں جانتی تھیں۔

خیال رہے کہ گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے فحش مواد پر "ہاٹ شاٹس” کو ہٹانے کے بعد ، ایک اور ایپ بولی فیم لانچ کی گئی تھی۔

ممبئی پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں شیٹی نے مزید کہا ، "راج کندرا نے 2015 میں ویاان انڈسٹریز لمیٹڈ کا آغاز کیا اور میں 2020 تک ڈائریکٹر تھی اس کے بعد میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا۔”

یہ بھی پڑھیں چھاپے کے دوران شلپا اپنے شوہر سے لڑ رہی تھیں: ممبئی پولیس

واضح رہے کہ پولیس نے چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کندرا نے ویاان انڈسٹریز کے ممبئی آفس کو فحش فلمیں بنانے کے لیے استعمال کیا ہیں۔

یاد رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کو کئی دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

متعلقہ خبریں