جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد شعیب اختر کا بیان سامنے آگیا

شعیب

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹرز شعیب اختر کا بیان سامنے آگیا۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے مڈل آرڈر سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور کہا ‘پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے’۔

اس کے علاوہ شعیب اختر نے ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے بعد انگلینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور یوں پاکستان نے اس میچ میں فتح حاصل کی۔

متعلقہ خبریں