جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا بچوں کیساتھ مل کر جشن

خاتون شادی

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سعودی عرب میں ام عمر نامی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں کے ساتھ مل کر جشن بھی منایا۔

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ ناصرف خوش ہوں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کے لیے انہوں نے پہلے سے ذہن سازی کررکھی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کررہی تھی اور شوہر کو دوسری شادی کے لیے راغب بھی کررہی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بالآخر وہ دن آگیا کہ میں نے شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ جشن منایا، جشن کی وجہ بتاتے ہوئے ام عمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

سعودی خاتون نے کہا کہ میرے بچے بھی والد کے دوسرے گھر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں