جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شوہر نے بیوی کو تعویز کرانے کے شبے میں ہتھوڑے مار کر قتل کردیا: لاہور

ہتھوڑے

لاہور: تعویز گنڈے کرانے کے شبے میں شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقے میں 65 سالہ نور محمد نے 55 سالہ بیوی مریم کو تعویز گنڈوں کے شبے پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انیس سالہ لڑکے نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر ٹیچر کو قتل کردیا

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی پر تعویز گنڈوں کے الزام میں ہتھوڑوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے جو 5 بچوں کی ماں ہے۔

متعلقہ خبریں