جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی

جوگی

اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار آغا مصطفیٰ کے ساتھ موجود ہیں

 

صبا قمر نے ویب سیریز ‘من جوگی’ میں ساتھی اداکار آغا مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا رہا، تم ایک بہترین کو اسٹار ہو، صدا خوش رہو۔

اداکار آغا مصطفیٰ نے بھی صبا قمر کی پوسٹ کو ری شئیر کیا اور کہا کہ ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

اداکار آغا مصطفیٰ نے کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے، تم ایک رحم دل اور بہترین انسان ہو جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔

یہ بھی پڑ ھیں:صبا قمر کا اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ

اب مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم نے جو محنت کی ہے اس کا نتیجہ کیسا دکھتا ہے۔
من جوگی’ ایک ویب سیریز ہے جسے زی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کاشف نثار نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ساجی گُل نے لکھی ہے۔

ویب سیریز میں اداکارہ صبا قمر، اداکار نعمان اعجاز، عظمیٰ حسن، گل راعنا اور آغا مصطفیٰ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں