جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ میں ڈرائیورز کی کمی، پیٹرول کی ترسیل متاثر، شدید بحران

ڈرائیورز کی

لندن : برطانیہ میں ڈرائیورز کی کمی کے باعث پمپس پر پیٹرول کی ترسیل نہ پہنچنے سے ملک بھر میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں پیٹرول کی قلت کے باعث بدترین بحران پیدا ہوگیا۔ لندن سمیت برطانیہ کے 90 فیصد پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کا پہیہ رکنے لگا۔ برطانوی عوام افراتفری کا شکار رہی اور لوگوں نے پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے بیشتر فلنگ اسٹیشنز پر ایندھن ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کے 50 ارب کے اثاثے منجمد

حکام نے شہریوں کو یقین دہانیاں کرائیں کہ برطانیہ میں ایندھن کی کمی نہیں۔ پیٹرول کی ترسیل کے لیے ڈرائیورز کی کمی ہے۔ حکومت نے فوج کو ایندھن کی ترسیل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

برطانیہ نے فوری طور پر 5 ہزار غیر ملکی ڈرائیورز کو ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانیہ کو 1 لاکھ ڈرائیورز اور مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں