جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ضمنی انتخاب کے دوران لیگی ایم پی اے کے حلقے کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

حلقے کا دورہ

ڈسکہ : لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو حلقے کا دورہ کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق نے انتخابی حلقے کا دورہ کیا، پولنگ اسٹیشن بوبکانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈسکہ الیکشن : آج بنی گالہ میں صف ماتم اور یہاں جیت کا جشن ہوگا : لیگی رہنماء

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے پہنچ کر لیگی ایم پی اے کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے رکن اسمبلی کو خلاف ورزی پر قید ہو گئی تھی، الیکشن کمیشن کے ہدایات ہر عمل نہیں کیا گیا کاروائی کی جائے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ذیشان رفیق نے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ایک دن میں نوٹس کا جواب دیا جائے، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں