جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ سے نجات مل جائے گی : ترجمان بلوچستان حکومت

ہارس ٹریڈنگ سے

کوئٹہ : لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کے طریقہ کار سے ہارس ٹریڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب نے سینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے کرانے کی تجویز دی، شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے سینٹر فرحت اللہ بابر اور مریم نواز نے گزشتہ روز کہہ دیا کہ شو آف ہینڈ پر کوئی اختلاف نہیں، یہ طریقہ کار سینٹ الیکشن میں بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا۔ ہارس ٹریڈنگ سے بھی نجات مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کا شور مچاتے ہیں لیکن شو آف ہینڈ پر اعتراض کرتے ہیں : مراد سعید

ان کا کہنا تھا کہ ہم سینٹ کے اختیار میں اضافے کی تجویز دینگے۔ قبل از وقت سینٹ کے الیکشن میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قبل از وقت الیکشن کرائے تھے۔

لیاقت شاہوانی نے اپیل کی کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسے مؤخر کرے۔ سردی میں کیسز مزید بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں