جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شوبز اداکاروں کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین

خراج

معروف شوبز اداکاروں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک نئے اور خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شوبز ستاروں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا صدا بہار ملی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کا انتخاب کیا اور سب نے اپنی آواز شامل کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

ان ستاروں میں عدنان صدیقی، یاسر حسین، عمران عباس، حرا مانی، اسد قریشی، زارا نور عباس، نمرہ خان، فیصل قریشی، سعدیہ خان اور کچھ نئے اداکار شامل ہیں۔

اس کی کمپوژنگ موسیقار شانِ حیدر (نقش) نے انجام دی ہے جب کہ اداکاروں نے ویڈیو لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں ہی بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں