جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شوبز میں قدم رکھنے کی سب سے بڑی وجہ میری پڑھائی تھی: ژالے سرحدی

شوبز

کراچی: معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے کی وجہ بتادی، اداکارہ نے بتایا کہ میری پڑھائی شوبز میں قدم رکھنے کی سب سے بڑی وجہ تھی۔

پاکستان کے مشہور ڈراموں و فلموں میں اداکاری کا لوہا منوانے والی باصلاحیت اداکارہ ژالے سرحدی نے بتایا کہ میری پڑھائی شوبز میں قدم رکھنے بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ڈرامہ انڈسٹری کا حصّہ بنی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ابتدء میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’بزم طلبہ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ شوبز ہی میرا مستقبل بن جائے گا اور یہ ہی میری فل ٹائم جاب ہوگی، میں اپنے کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری زیادہ ہوں نا کہ انداز اور بناؤ سنگار کی تعریفیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک فلم میں آئٹم سانگ بھی کیا لیکن کپڑے پاکستانی ثقافت کے مطابق ہی پہنے اور میں اداکاری کو بہت سنجیدہ کام سمجھتی ہو۔

متعلقہ خبریں